ہیمبرگ ، 18؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جرمن شہر ہیمبرگ میں ہونے والے جی - 20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ہنگامی آرائی میں کئی ملین یورو کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ جرمن اخبار ’بِلڈ‘ کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران دکانوں، گھروں اور گاڑیوں کو پہنچنے والے مالی نقصانات کا تخمینہ تقریباً بارہ ملین یورو لگایا گیا ہے۔ ان میں سے چار ملین یورو ان افراد کو دیے جائیں گے، جن کی گاڑیاں جلا دی گئی تھیں۔ ہیمبرگ میں اس حالیہ دو روزہ اجلاس کے دوران پانچ سو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے جبکہ زخمی مظاہرین کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔